• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کا سرکاری ملازمت واپس اختیار کرنے کا اشارہ

Online Editor by Online Editor
2022-04-28
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کا سرکاری ملازمت واپس اختیار کرنے کا اشارہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،28 اپریل :

سابق آئی ے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے ایک بار پھر کسی نہ کسی صورت میں سرکاری نوکری دوبارہ اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
سال 2010 کے یو پی ایس سی کے ٹاپر ڈاکٹر شاہ فیصل نے جنوری2019 میں افسر شاہی سے ناطہ توڑ سیاسی میدان میں قدم رکھا تھا تاہم حکومت نے ان کے استعفے کو منظور نہیں کیا تھا۔
انہوں نے مارچ 2019 میں جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے نام سے اپنی ایک سیاسی جماعت کا قیام عمل میں لایا تھا تاہم بعد میں وہ اس جماعت سے الگ ہوگئے تھے۔
موصوف سابق آئی اے ایس افسر نے بدھ کے روز سلسلہ وار ٹویٹس کئے جن میں انہوں نے کسی نہ کسی صورت میں سرکاری نوکری واپس اختیار کا عندیہ دیا۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا: ’میری زندگی کے آٹھ مہینوں (جنوری 2019 تا اگست 2019) میں اس قدر بوجھ بڑھ گیا کہ میں لگ بھگ ختم ہوگیا اور ایک فریب کا تعاقب کرتے کرتے میں نے تقریباً وہ سب کچھ جیسے نوکری، احباب، شہرت، عوامی اعتماد، کھو دیا جو میں برسہا برس سے حاصل کیا تھا لیکن میں کبھی نا امید نہیں ہوا‘۔
ان کا کہنا تھا: ’میری آئیڈیلزم نے مجھے مایوس کر دیا‘۔
موصوف نے کہا: ’لیکن مجھے اپنے آپ پر پورا یقین تھا کہ میں ان غلطیوں کی تلافی کروں گا جو میں نے کی ہیں اور زندگی مجھے ایک اور موقع دے گی‘۔
انہوں نے کہا: ’میرا ایک حصہ آٹھ مہینوں کی ان یادوں سے تھک ماند گیا ہے اور میں اب اس میراث کو مٹانا چاہتا ہوں۔ اس میں سے بیشتر حصہ ختم ہوچکا ہے مجھے یقین ہے کہ باقی کو وقت دور کرے گا‘۔
ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہا: ’بس یہ شئیر کرنے کا خیال آیا کہ زندگی خوبصورت ہے یہ ہمیں ہمیشہ دوسرا موقع دینے کی اہلیت رکھتی ہے ناکامیاں ہمیں مضبوط بنا دیتی ہیں اور ماضی کے سایوں کے باہر بھی ایک عجیب و غریب دنیا آباد ہے‘۔
انہوں نے کہا: ’اگلے ماہ میں 39 برس کا ہوجاؤں گا اور میں نئے سرے سے اپنی شروعات کرنے کے لئے پر جوش ہوں‘۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران کئی بار رپورٹس میں آیا کہ شاہ فیصل سرکاری نوکری واپس اختیار کرنے والے ہیں بلکہ ایک بار یہ افوا بھی گرم تھی کہ وہ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کا عہدہ سنبھالنے والے ہیں۔
شاہ فیصل آئی اے ایس میں ٹاپ کرنے والے نہ صرف پہلے بھارتی مسلمان بلکہ پہلے کشمیری بھی تھے۔ انہوں نے بارہویں جماعت پاس کرنے کے بعد ایم بی بی ایس کی ڈگری نمایاں کارکردگی کے ساتھ حاصل کی تھی لیکن انہوں نے ڈاکٹری کا پیشہ اختیار نہیں کیا تھا اور آئی اے ایس کی تیاری میں لگ گئے تھے۔
انہوں نے جنوری 2019 میں افسر شاہی سے ناطہ توڑ کر سیاسی میدان میں قدم رکھا تھا اور مارچ 2019 میں جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے نام سے اپنی ایک سیاسی جماعت متعارف کی تھی تاہم نوکری سے ان کے استعفیٰ کو ابھی منظور نہیں کیا گیا ہے۔
پانچ اگست2019 ، جس دن مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کی تھی، کے بعد نظربند کیا گیا تھا۔
انہوں نے اگست 2020 کو جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے صدارتی عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔(یو این آئی)

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

آنگن واڑی ورکروں کی آٹھ ماہ سے زیر التواء اجرت واگزار کی جا ئے: تاریگامی

Next Post

سدھرا جموں میں آئی ای بم کو ناکارہ بنایا گیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
سدھرا جموں میں آئی ای بم کو ناکارہ بنایا گیا

سدھرا جموں میں آئی ای بم کو ناکارہ بنایا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan