جموں،28اپریل:
جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے سدھرا علاقے میں شاہراہ کے قریب نصب ایک آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک روڑ اوپننگ پارٹی نے جمعرات کے روز جموں کے سدھرا علاقے میں معمول کی گشت کے دوران ایک آئی ای ڈی دیکھا ۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے لئے فوری طوربم ڈسپوزل اسکارڈ کو جائے موقع کی طرف روانہ کیا گیا جس دوران شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اسکواڈ نے آئی ای ڈی کا موقع پر ہی دھماکہ کیا اور اس کو ناکارہ بنا کر ایک بڑی آفت کو ٹالا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ای ڈی ناکارہ کے جانے کے بعد ٹریفک کی نقل وحمل کو بحال کیا گیا۔
بتادیں کہ جموں کے جلال آباد سنجوا میں فدائین حملے کے بعد صوبے بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے گئے ہیں جبکہ مشکوک افراد کی دھر پکڑ بھی جاری ہے ۔ (یو این آئی)