• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کشمیر میں یوم القدس کے موقعے پر ریلیاں بر آمد

Online Editor by Online Editor
2022-04-29
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
کشمیر میں یوم القدس کے موقعے پر ریلیاں بر آمد
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر، 29 اپریل:

وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کے موقع پر یوم القدس کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں۔اطلاعات کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد وادی کی کئی مساجد اور امام باڑوں سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔
ان ریلیوں میں شامل لوگوں جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرس اٹھا رکھے تھے، نے قبلہ اول کی آزادی کے لئے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کو ناگزیر قرار دیا۔ ریلیوں کے شرکاء کی جانب سے فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔
اس ضمن میں سب سے بڑی ریلی وسطی ضلع بڈگام کے مرکزی امام بارگاہ سے انجمن شرعی شعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے نکالی گئی۔
اس ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت اور وہ اسرائیل کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
بڈگام کے پرانے بس اڈے میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید مجتبیٰ موسوی نے اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان ممالک کے درمیان اتحاد سے ہی فلسطین کی آزادی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان ممالک کو قبلہ اول کی آزادی کے لئے آواز بلند کرنی چاہئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے دیگر علاقوں بشمول قصبہ ماگام میں بھی یوم القدس کے سلسلے میں ریلیاں نکالیں گئیں جو پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئیں۔
ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسرائیل کی بیت المقدس پر قصبے کے خلاف اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے مطالبے میں تقریریں کیں۔
مقررین نے کہا کہ بیت القدس کی آزادی امت مسملہ کا مشترکہ چلینج ہے اور اس کی آزادی کے لئے امت کو ایک ہوکر کمر بستہ ہونا چاہئے
انہوں نے بیت المقدس کی آزادی کے لئے دعائیں بھی کیں۔
وادی کشمیر کے علاوہ لداخ میں بھی یوم القدس کے موقع پر جلوس بر آمد کئے گئے جن میں لوگوں کے جم غفیر نے شرکت کی اور فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کی مخالفت میں جم کر نعرہ بازی کی
یوم القدس منانے کا آغاز ایران میں امام خمینی (رح) نے سنہ 1979ء کے اسلامی انقلاب کے ساتھ ہی کیا تھا۔
علماء کا کہنا ہے کہ امام خمینی (رح) کا مقصد فلسطینیوں کے لئے عالم اسلام کی یکجہتی کے لئے عالمی دن مقرر کرنا تھا کیونکہ فلسطین کے مسئلے کو لیکر وہ بے حد فکر مند تھے اور اس کو مسلمانان عالم کا مشترکہ مسئلہ سمجھتے تھے۔ (یو این آئی)

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

مرکزی وزارت شہری ہوا بازی کی سری نگر سے شارجاہ کے درمیان ہفتے میں پانچ پروازوں کی منظوری

Next Post

عید سے پہلے پھر مہنگائی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post

عید سے پہلے پھر مہنگائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan