جموں،7 مئی:
انوشل گرگ نے ہفتے کے روز شری ماتا ویشنو دیوی شارئن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر(سی ای او) کی حیثیت سے چارج سنبھالا۔انہوں نے رمیش کمار کی جگہ لی جن کی تقرری صوبائی کمشنر جموں کے بطور ہوئی ہے۔
بورڈ کے افسروں اور ملازموں نے رمیش کمار کے وداع اور نئے سی ای او کے استقبال کے لئے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا تھا۔
اس موقع پر رمیش کمار نے اپنے تقریر میں اپنی حصولیابیوں کے بارے میں گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے مشکل حالات کے باوجود بھی یاتریوں کی سہولیت کے لئے کئی اہم کام انجام دئے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ بورڈ میں کام کو خدمت تصور کرنا چاہئے۔
موصوف نے بورڈ میں کام کرنے والے افسروں اور دیگر ملازموں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انوشل گرگ نے رمیش کمار کو روایتی میمنٹو بھی پیش کیا۔ (یو این آئی)