سری نگر،13 مئی :
سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے ) نے جمعے کے روز جموں اور سری نگر میں چھاپے ڈالے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حوالہ فنڈنگ کے حوالے سے درج کیس کے سلسلے میں ایس آئی اے ٹیموں نے جموں اور سری نگر میں چھاپہ ماری کی ۔انہوں نے بتایا کہ سری نگر میں سعادت کالونی مہجور نگر میں شریف الدین نامی شہری کے گھر پرپولیس ٹیم نے چھاپہ مارا اور وہاں کافی دیر تک تلاشی لی۔
اُن کے مطابق جموں میں بھی کئی مقامات پر ایس آئی اے کی ٹیموں نے چھاپہ ماری کی ۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک ایس آئی اے ٹیموں کی جانب سے چھاپہ ماری جاری تھی۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔(یو این آئی)