سری نگر،16 مئی :
وادی کشمیر میں دوران شب بارشوں کے بیچ کئی مقامات پر تیز ہوائیں بھی چلیں تاہم بیشتر جگہوں پر شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ ہی درج کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 16 کی شام سے مئی سے 18 مئی کی شام تک گرج چمک کے ساتھ ہلکے سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 16 اور17 مئی کو بارشوں کے ساتھ ژالہ باری اور تیز ہوئیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 19 مئی سے موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ درجہ حرارت میں بھی مزید اضافہ درج ہونے کی توقع ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں دوران شب0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں دوران شب 6.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہی ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں دوران شب 4.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت9.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں دوران شب 2.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت13.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں دوران شب0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 13.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
دریں اثنا وادی میں پیر کو موسم خشک مگر ابر آلود رہا اور آفتاب اور بادلوں کے درمیان دن بھر سنگھرش جاری رہا۔(یو این آئی)