• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

یاسین ملک کی سزا کا تعین 25 مئی سے شروع ہوگا

Online Editor by Online Editor
2022-05-19
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
یاسین ملک کی سزا کا تعین 25 مئی سے شروع ہوگا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،19مئی:
دہلی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے جمعرات کو کشمیری علیحدگی پسند رہنما محمد یاسین ملک کے خلاف عسکریت پسندی کے ایک معاملے میں یو اے پی اے سمیت تمام الزامات پر سزا سنانے سے متعلق کیس پر شنوائی کی۔ عدالت نے کہا کہ سزا سنانے سے متعلق کارروائی کا آغاز 25 مئی کو ہوگا۔ یاسین ملک پر مجرمانہ سازش رچنے، ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے، دیگر غیر قانونی سرگرمیوں اور کشمیر میں امن کو خراب کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عدالت کے مطابق گزشتہ سماعت کے دوران یاسین ملک نے اس معاملے میں اپنا جرم قبول کر لیا تھا۔
گزشتہ سماعت کے دوران، یاسین ملک نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد نہیں کر رہے ہیں۔ اُن پر لگائے گئے الزامات میں دفعہ 16 (عسکریت پسندی ایکٹ)، 17 (عسکری سرگرمیوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا)، 18 (عسکری کارروائی کی سازش)، UAPA کے 20 (عسکری گروہ یا تنظیم کا رکن ہونا) اور تعزیرات ہند کی دفعہ 120-B (مجرمانہ سازش) اور 124-A (غداری) شامل ہے۔اسپیشل جج پروین سنگھ نے سماعت کے بعد ملک کے خلاف لگائے گئے جرائم کی سزا کے متعلق دلائل سننے کے لیے معاملہ 19 مئی کے لیے مقرر کیا تھا جس میں زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہے۔ آج کی عدالتی کارروائی میں کہا گیا کہ سزا سنانے سے متعلق کارروائی کا آغاز 25 مئی کو ہوگا۔کشمیری علیحدگی پسند رہنما جن میں یاسین ملک، شبیر شاہ، مسرت عالم، سابق رکن اسمبلی انجینئر شیخ عبدالرشید ، تاجر ظہور احمد شاہ وٹالی، فاروق احمد ڈار المعروف بٹہ کراٹے ، آفتاب احمد شاہ، نعیم احمد خان، بشیر احمد بٹ عرف پیر سیف اللہ اور کئی دیگر کے خلاف مجرمانہ سازش، ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان لیڈروں کو 2017 اور 2018 میں مختلف م،واقع پر حراست میں لیا گیا اور بعد میں جموں و کشمیر سے باہر کی جیلوں میں منتقل کیا گیا۔
یاسین ملک 1988 میں ان نوجوانوں کے گروپ میں شامل تھے جنہوں نے سرحد پار کرکے عسکریت پسندانہ تربیت پاکستان میں حاصل کی اور پہلی بار کشمیر میں بندوق کو متعارف کیا۔ حاجی گروپ کے نام سے موسوم پہلے عسکری گروپ میں ملک کے علاوہ اشفاق مجید وانی، عبدالحمید شیخ اور جاوید احمد میر شامل تھے۔ حمید شیخ اور اشفاق مجید کو سیکیورٹی فورسز نے 1990 کی دہائی میں ہلاک کیا جبکہ جاوید میر سیاسی طور خاموش ہوگئے ہیں۔ یاسین ملک لبریشن فرنٹ کے اولین کمانڈر تھے لیکن 1991 میں گرفتار ہونے کے بعد جب وہ جیل سے باہر آئے تو انہوں نے اعلان کیا کہ انکی جماعت عسکریت پسندی سے دستبردار ہوکر سیاسی طور سرگرم ہوجائے گی۔ حکومت ہند نے یاسین ملک کی کافی حوصلہ افزائی کی اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دی۔
16 مارچ کے حکم میں، این آئی اے کے خصوصی جج پروین سنگھ نے کہا تھا "مذکورہ تجزیہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ گواہوں کے بیانات اور دستاویزی ثبوتوں نے تقریباً تمام ملزمین کو ایک دوسرے سے اور علیحدگی کے ایک مشترکہ مقصد سے جوڑا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی رہنمائی اور فنڈنگ کے تحت عسکریت پسند/عسکری تنظیموں کے ساتھ ان کی قریبی وابستگی کو استعمال کرنا چاہتے تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

فوج، پولیس اور سراغ رساں ایجنسیوں نے امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا

Next Post

ہنر ہاٹ نے 10 لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کئے: نقوی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
ہنر ہاٹ نے 10 لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کئے: نقوی

ہنر ہاٹ نے 10 لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کئے: نقوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan