• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

این آئے اے نے یاسین ملک کو پھانسی کی سزا دینے کی اپیل کی، سزا کا اعلان ساڑھے تین بجے

Online Editor by Online Editor
2022-05-25
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
این آئے اے نے یاسین ملک کو پھانسی کی سزا دینے کی اپیل کی، سزا کا اعلان ساڑھے تین بجے
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی،25مئی:
دہلی کی ایک عدالت آج کشمیری علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کے لیے سزا کی مقدار کے بارے میں اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔ ٹیرر فنڈنگ ​​کیس میں قصوروار کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملِک کو این آئی اے کورٹ میں پیش کیا گیا۔ جہاں این آئے اے نے یاسین ملک کو پھانسی کی سزا کی اپیل کی ہے۔ اس معاملے میں ساڑھے تین بجے فیصلہ سنایا جائے گا۔ یاسین ملک نے ٹیرر فنڈنگ کے معاملے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کے تحت تمام الزامات کا اعتراف کیا تھا۔ خصوصی جج پروین سنگھ نے 19 مئی کو ملِک کو مجرم قرار دیا تھا اور این آئی اے کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس کی مالی صورتحال کا جائزہ لیں تاکہ جرمانے کی رقم کے حوالے سے فیصلہ کیا جا سکے۔ اس معاملے میں ملک کو زیادہ سے زیادہ عمر قید ہو سکتی ہے۔
یاسین ملک این آئی اے کورٹ میں پیشدس مئی کو یاسین ملک نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد نہیں کر رہے ہیں جن میں یو اے پی اے کی دفعہ 16 (عسکریت پسند ایکٹ)، 17 (عسکریت پسندی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا)، 18 (عسکریت پسندانہ کارروائی کی سازش) اور 20 (عسکریت پسند ہونا شامل ہیں۔ اس کے مزید آئی پی سی کی دفعہ 120-B (مجرمانہ سازش) اور 124-A (غداری) بھی یاسین ملِک پر عائد ہیں۔عدالت نے اس دوران کشمیری علیحدگی پسند رہنماؤں بشمول فاروق احمد ڈار عرف بٹا کراٹے، شبیر شاہ، مسرت عالم، محمد یوسف شاہ، آفتاب احمد شاہ، الطاف احمد شاہ، نعیم خان، محمد اکبر کھانڈے، راجہ معراج الدین کلوال، بشیر احمد بھٹ، ظہور احمد شاہ وٹالی، عبدالرشید شیخ اور نیول کشور کپور کے خلاف باضابطہ طور پر الزامات طے کیے تھے۔ چارج شیٹ لشکر طیبہ کے بانی حافظ سعید اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے خلاف بھی دائر کی گئی تھی، جنہیں اس کیس میں اشتہاری مجرم قرار دیا گیا ہے۔
یاسین ملک سنہ 1988 میں ان نوجوانوں کے گروپ میں شامل تھے جنہوں نے سرحد پار کرکے عسکریت پسندانہ تربیت پاکستان میں حاصل کی اور پہلی بار کشمیر میں بندوق کو متعارف کیا۔ حاجی گروپ کے نام سے موسوم پہلے عسکری گروپ میں ملک کے علاوہ اشفاق مجید وانی، عبدالحمید شیخ اور جاوید احمد میر شامل تھے۔ حمید شیخ اور اشفاق مجید کو سیکیورٹی فورسز نے 1990 کی دہائی میں ہلاک کیا جبکہ جاوید میر سیاسی طور خاموش ہوگئے ہیں۔ یاسین ملک لبریشن فرنٹ کے اولین کمانڈر تھے لیکن 1991 میں گرفتار ہونے کے بعد جب وہ جیل سے باہر آئے تو انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت عسکریت پسندی سے دستبردار ہوکر سیاسی طور پر سرگرم ہوجائے گی۔ حکومت ہند نے یاسین ملک کی کافی حوصلہ افزائی کی اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سابق ’مس ورلڈ‘ منوشی چھلر کی بولی وڈ میں انٹری

Next Post

سری نگر میں جزوی ہڑتال، سڑکوں پر معمول کے مطابق ٹریفک کی نقل وحمل جاری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
پائین شہر میں جزوی ہڑتال، سڑکوں پر معمول کے مطابق ٹریفک کی نقل وحمل جاری

سری نگر میں جزوی ہڑتال، سڑکوں پر معمول کے مطابق ٹریفک کی نقل وحمل جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan