موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز شہر کے سیول لائنز اورپائین شہر میں کاروباری ادارے ٹھپ رہنے سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کررہ گئی تاہم سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل جاری رہی۔
شہر کے سیول لائنز علاقوں بشمول، لالچوک ، بڈ شاہ چوک، ایم ے روڑ اور مائسمہ میں تمام تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں۔
پائین شہر کے بیشتر علاقوں جامع مسجد، نوہٹہ ، گوجوارہ ، راجوری، کدل ، صراف کدل اور دیگر علاقوں میں بھی دکانیں اور دیگر تجارتی سرگرمیاں معطل رہنے سے بازا ر سنسان او ر ویران دکھائی دے رہے تھے تاہم ٹرانسپورٹ شاہراﺅں پر رواں دواں تھا۔
مائسمہ میں اگر چہ سبھی کاروباری ادارے ٹھپ پڑتے ہوئے تھے تاہم کسی بھی جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔
یو این آئی اردو کے ایک نمائندے نے ہفتے کو سری نگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے بتایا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر کے اکثر بازار بند ہیں۔
سیول لائنز اور پائین علاقوں میں اگر چہ اہم تجارتی مراکز بند رہے تاہم ٹرانسپورٹ حسب معمول جاری تھا۔
بتادیں کہ علیحدگی پسند لیڈر محمد یاسین ملک کو ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں بدھ کی سہ پہر کو این آئی اے کی خصوصی عدالت کی طرف سے سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔یو این آئی
سری نگر، 25 مئی:
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے پائین اور سیول لائنز علاقوں میں بدھ کے روز جزوی ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کررہ گئی تاہم سڑکوں پر معمول کے مطابق ٹریفک کی نقل و حمل جاری رہی ۔