• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کم عمری میں بچوں کی شادی کا رجحان جموں و کشمیر میں نہ کے برابر

Online Editor by Online Editor
2022-06-04
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
کم عمری میں بچوں کی شادی کا رجحان جموں و کشمیر میں نہ کے برابر
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،04جون:
نیشنل فیملی ہیلتھ کی جانب سے ایک نیا سروے سامنے آیا ہے، جس میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر واحد ایسا خطہ ہے جہاں ملک کی دیگر ریاستوں یا یونین ٹریٹریز کے مقابلے میں کم عمری یا بچپن میں ہی شادی کرنے کی شرح نہ کے برابر ہے۔
سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 6 فیصد ایسی لڑکیاں ہیں، جنہیں شادی کی عمر یعنی قانونی طور 18 برس کی عمر پہنچنے سے پہلے ہی شادی کے بندھن میں باندھا جاتا ہے، لیکن جموں و کشمیر ان ریاستوں اور یوٹیز میں سہر فہرست ہے جہاں کم عمری میں بچوں خاص طور پر لڑکیوں کی شادی نہیں کی جاتی ہے۔
ماہرین اس سے مثبت سوچ گردانتے ہوئے کہتے ہیں کہ خواندگی کی شرح میں قابل قدر اضافے سے اب لڑکیوں کے مستقبل پر بھی اتنی ہی توجہ دی جاتی ہے جتنا کہ لڑکوں پر دی جارہی ہے۔ ایسے میں والدین اپنی بچیوں کو بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ مستقبل سنوارنے کے لیے بھی پورا موقع فراہم کرتے ہیں تاکہ آگے جاکر انہیں دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اعداد شما کے مطابق جن ریاستوں اور یوٹیز میں کم عمری میں ہی لڑکیوں کی شادی انجام دی جاتی ہے، ان میں جھارکھنڈ سر فہرست ہے، جہاں 35 فیصد لڑکیوں کی شادی کم عمری میں ہی کی جاتی ہے۔ اس کے بعد آندھرا پردیش میں یہ تعداد 33 فیصد ہے، آسام میں 32 فیصد، دادرا نگر حویلی اور دمن میں کم عمری شادی کرنے کی شرح 28 فیصد درج کی گئی ہے۔ تلنگانہ میں 27 فیصد جب کہ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں یہ تعداد 25 فیصد بتائی جاتی ہے۔ ادھر ہماچل پردیش، گوا اور ناگالینڈ میں کم عمری میں لڑکیوں کی شادی انجام دینے کی شرح 7 فیصد ہے وہیں کیرلہ اور پڈوچری میں یہ تعداد 8 فیصد ہے۔
ایڈوکیٹ فضا فردوس کہتی ہیں کہتی کہ تعلیم عام ہونے اور خواتین کے بااختیار بننے اور کم عمر میں شادی کے خلاف سخت قوانین نے بھی لڑکیوں کی بچن میں شادی پر روک لگانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ وہیں لاڈلی بیٹی، حوصلہ اور دیگر سرکاری اسکیمیں بھی میں معاون مددگار ثابت ہوئی ہیں۔
ایسے میں تصویر کا دوسرا رخ یہ بھی ہیں کہ ہمارے معاشرے میں فی الوقت ہزاروں کی تعداد میں ایسی لڑکیاں بھی ہیں جو شادی کی عمر کی دہلیز پار تو کر گئیں ہیں لیکن جہیز، رسم و رواج اور دیگر سماجی بدعات کی وجہ سے ان کا گھر بسانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہورہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 50 ہزاز سے زائد کشمیری خواتین شادی بیاہ کی عمر کو عبور کرنے کے بعد بھی ہم سفر ڈھونڈ نہیں سکی ہیں۔ قانون کے مطابق ملک میں خواتین کی شادی کی عمر 18 برس مقرر ہے جب کہ مرد 21 برس کی عمر کے بعد سے شادی کرسکتے ہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

روس ۔یوکرین جنگ کو جلد روکا جائے: گٹیریس

Next Post

ادھمپور سلاتھیہ چوک دھماکے میں ایک عسکریت پسند گرفتار

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
ادھمپور سلاتھیہ چوک دھماکے میں ایک عسکریت پسند گرفتار

ادھمپور سلاتھیہ چوک دھماکے میں ایک عسکریت پسند گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan