• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

امسال 52 افراد عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل

Online Editor by Online Editor
2022-06-04
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
امسال 52 افراد عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،04جون:
سرینگر: جموں و کشمیر پولیس کا دعوی ہے کہ اگرچہ عسکری تنظیموں کے ذریعے بھرتی کیے جانے والے وادی کے نوجوانوں کی تعداد میں گذشتہ برس کے مقابلے میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے، لیکن ان گروہوں نے اب انٹرنیٹ کے ذریعے مقامی نوجوانوں سے رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ پولیس کے ایک ذرائع نے کہا کہ ‘ہمارے پاس عسکریت پسند تنظیموں کے بارے میں معلومات اور متعدد اطلاعات ہیں جو انٹرنیٹ پر نوجوانوں کو ورغلا رہی ہیں۔ ‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘کیٹگری ‘ والے عسکریت پسند وہ ہیں جن کا مجرمانہ ریکارڈ ہوتا ہے۔ ‘ہائبرڈ ‘ عسکریت پسند وہ ہیں جن کا ماضی میں کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو، جس کی وجہ سے ان کا سراغ لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔ ہائبرڈ پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئے ہیں اور ان میں زیادہ تر باشندے شامل ہوتے ہیں۔”
قابل ذکر ہے کہ صرف مئی کے ماہ میں کشمیر کے تقربیاً 12 نوجوانوں نے عسکریت پسندوں کے صفوں میں شمولیت اختیار کی۔ جموں و کشمیر پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے چار بھرتی ہونے کے چند دنوں کے اندر تصادم آرائی میں ہلاک کیے گئے۔ سنہ 2021 میں مئی کے آخر تک 61 سے زیادہ افراد وادی میں عسکریت پسند تنظیموں میں شامل ہوئے تھے۔ امسال یہ تعداد 52 ہے۔
ایک سینیئر پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "گذشتہ ماہ چار میں سے تین ٹارگیٹ کلنگ ہائبرڈ عسکریت پسندوں نے انجام دی، جو تازہ تازہ بھرتی ہوئے تھے اور ہلاکت کی واردات انجام دینے سے صرف 10-15 روز قبل ہی عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہوئے تھے۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ "عسکریت پسند تنظیمیں نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے لیے بے چین ہیں اور اسی لیے وہ ان ہائبرڈ عسکریت پسندوں کو اپنی صفوں میں شامل کر رہی ہیں۔ اپنے دائرے کو وسیع کرنے کے لیے وہ انٹرنیٹ پر بہت سے نوجوانوں سے رابطہ کر رہی ہیں۔”
تاہم افسر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیاں بھی وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی ہیں۔ افسر نے بتایا کہ صرف مئی میں وادی میں تصادم آرائی کے دوران کل 27 عسکریت پسند ہلاک کیے گئے، ان میں سے 17 مقامی اور 10 غیر ملکی تھے۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ "مئی میں 22 عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا اور پولیس نے عسکریت پسندی کے پانچ ماڈیولز کا بھی پردہ فاش کیا۔ ایک موقع پر 15 سے زیادہ پستول برآمد ہوئے۔ وادی میں نئے بھرتی ہونے والے 12 عسکریت پسندوں میں سے چار مارے گئے ہیں اور آٹھ سرگرم ہیں۔”
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق، امسال وادی کشمیر میں 19 شہری ہلاک کیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ان 19 میں سے 12 مقامی افراد تھے، جن میں سرپنچ پنچ بھی شامل تھے اور سات اقلیتی طبقے سے تعلق رکھتے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) کی جانب سے کی گئیں اور زیادہ تر معاملوں میں پستول کا استعمال ہوا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ادھمپور سلاتھیہ چوک دھماکے میں ایک عسکریت پسند گرفتار

Next Post

رام بن میں سڑک حادثہ، دو افراد لقمہ اجل

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
رام بن میں سڑک حادثہ، دو افراد لقمہ اجل

رام بن میں سڑک حادثہ، دو افراد لقمہ اجل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan