سری نگ،08جون:
اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت کام کرنے والے ملازمین کے کیریئر کی ترقی کو بہتر بنانے کی کوشش میں آج پی ایم پیکیج کے ملازمین کی ترقیٔ سکیم کو منظور ی دی ۔ اِس سے پی ایم پیکیج کے تحت تعینات ملازمین کے کیرئیر کی ترقی میں رُکاوٹ دُور ہوجائے گی۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شر کت کی۔
اِس سکیم میں پی ایم پیکیج کے تحت مقرر کئے گئے کشمیری مائیگرنٹ ملازمین کے لئے متعلقہ محکموں کی جانب سے ایک الگ سنیارٹی برقرار رکھنے کا تصور کیا گیا ہے جو کہ ریگولرملازمین کی سنیارٹی کے متوازی چلیں گے اور پی ایم پیکیج کے تحت اعلیٰ اَسامیوں پر تقرری کی تاریخ سے لاگو ہوں گے ۔
اِس کے مطابق اِنتظامی کونسل نے اِسی تناسب سے نچلی سطحوں پر سپر نمبر ری پوسٹوں کو کم کرکے ، کشمیر مائیگرنٹ ملازمین کے برقت کیرئیر میں ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لئے متعلقہ اعلیٰ سطحوں پر قبل از حقیقت اعلیٰ اَسامیاں تخلیق کرنے کی منظوری دی۔ تاہم یہ ترقیاں بھرتیوں کے قواعد کے مطابق سنیارٹی اور اہلیت کے تقاضوں پر مبنی ہوں گی۔
مزید برآں ، پی ایم پیکیج کے تحت تمام اَسامیوں کو صوبہ کشمیر میں صوبائی سطح کے عہدوں کے طور پر دوبارہ نامزد کیا گیا ہے ۔ نیا ڈھانچہ اہلیت اور سنیارٹی کے مطابق پی ایم پیکیج کے تمام ملازمین کو ان سیٹو پروموشن کی راہیں فراہم کرے گا۔
سکیم کی عمل آوری کی اعلیٰ سطح پرنگرانی کی جائے گی تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اہل ملازمین جلد اَز جلد سکیم کے فوائد حاصل کرسکیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مالی سال 2008-09 ء کے دوران وادی میں کشمیری مائیگرنٹ وطن واپسی اور بحالی کے لئے وزیر اعظم کا پیکیج شروع کیا گیا تھا جس میں مختلف مراعات جیسے ہائوسنگ ، روزگار ، ٹرانزٹ رہائش، مختلف محکموں میں متعدد اعلیٰ اَسامیاں بنا کر اہل اُمید وار وغیرہ شامل تھے۔
