نئی دہلی، 12 جون :
کانگریس صدر سونیا گاندھی کو کورونا سے متعلق مسائل کی وجہ سے اتوار کو گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے بتایا کہ محترمہ گاندھی حال ہی میں کورونا سے متاثر ہوئی تھیں اور اسی وجہ سے انہیں یہاں کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ گاندھی کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں اسپتال میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کانگریس کارکنوں، لیڈروں اور دیگر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے کورونا سے متاثر محترمہ گاندھی کی جلد صحت یابی کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
واضح رہے کہ محترمہ گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 8 جون کو طلب کیا تھا، لیکن اب انہیں کورونا کی وجہ سے راحت دیتے ہوئے 23 جون کو بلایا گیا ہے۔
