دہلی،15جون:
اپوزیشن جماعتیں صدارتی امیدوار کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے اجلاس منعقد کر رہی ہیں۔ وہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپوزیشن کے صدارتی امیدوار کے لیے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام کی تجویز پیش کی۔
ممتا بنرجی نے کل شام شردپوار سے ملاقات کی تھی اور آج اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ شروع ہوتے ہی ان کا نام تجویز کیا گیا۔ تاہم شرد پوار نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ممتا بنرجی نے بعد میں دو آپشن تجویز کیے جن میں بنگال کے سابق گورنر گوپال کرشنا گاندھی اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ صدارتی انتخابات 18 جولائی کو ہوں گے اور نتائج کا اعلان 21 جولائی کو کیا جائے گا جب کہ 29 جون نامزدگی کی آخری تاریخ ہے۔اپوزیشن جماعتیں صدارتی امیدوار کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے اجلاس منعقد کر رہی ہیں۔
