نئی دہلی، 20 جون:
وزیراعظم نریندر مودی نے اہل وطنوں سے 8ویں بین الاقوامی یوگا دن کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔
واضح ہو کہ 2015 سے، ہر سال 21 جون کو دنیا بھر میں یوگا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس سال یوگا ڈے کا نصب العین یوگا فار ہیومینٹی ہے۔ یہ تھیم ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح یوگا نے کووڈ وبائی مرض کے دوران دکھ ۔دردکو دور کرنے میں انسانیت کی خدمت کی ہے۔
وزیراعظم مودی نے پیر کے روز ٹویٹ کیا- ”کل یعنی 21 جون کو بین الاقوامی یوگا دن کے طور پر منایا جائے گا۔ اس بار یہ پروگرام ‘یوگا فار ہیومینٹی’ کے تھیم کے تحت منعقد کیا جائے گا۔ آئیے ہم سب مل کر اسے کامیاب بنائیں اور یوگا کی مقبولیت میں مزید اضافہ کریں“۔
قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں مختلف مقامات پر یوگا ڈے سے متعلق پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ آزادی کے ‘امرت مہوتسو’ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ملک کے 75 اہم مقامات پر ‘بین الاقوامی یوگا ڈے’ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ 21 جون کو وزیر اعظم مودی میسور میں ایک اجتماعی یوگا پروگرام میں ہزاروں شرکا کے ساتھ شامل ہوں گے۔
