نئی دہلی، 21 جون :
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جھارکھنڈ کی قبائلی خاتون رہنما دروپدی مرمو کو ملک کے 16ویں صدر کے انتخاب کے لیے نامزد کیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں دیر شام یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
میٹنگ کے بعد بی جے پی صدر نڈا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پارلیمانی بورڈ کی آج کی میٹنگ میں ہم سب اس رائے پر پہنچے کہ ہمیں بی جے پی اور این ڈی اے اپنے تمام حلقوں سے بات کرنے کے بعد صدر کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار قبائلی خاتون امیدوار کو ترجیح دی گئی ہے۔ دروپدی مرمو کو این ڈی اے نے صدارتی امیدوار کے طور پر اعلان کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے ترنمول کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کو صدارتی امیدوار قرار دیا گیا ہے۔
