• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کی میونخ میں ارجنٹینا کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Online Editor by Online Editor
2022-06-27
in اہم ترین, تازہ تریں, قومی خبریں
A A
وزیر اعظم مودی کی میونخ میں ارجنٹینا کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
FacebookTwitterWhatsappEmail

میونخ/نئی دہلی، 27 جون:ـ
جی۔7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جرمنی پہنچے وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز میونخ میں ارجنٹینا کے صدر البرٹو فرنانڈیز سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں کے درمیان کثیر جہتی تعلقات میں سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، سائنسی اور تکنیکی تعاون شامل ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر نے اس پر ٹویٹ کیا- ‘وزیر اعظم نریندر مودی میونخ میں صدر البرٹو فرنانڈیز سے بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور ارجنٹینا کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
قابل ذکر ہے کہ فروری 2019 میں، ہندوستان-ارجنٹینا کے کثیر جہتی تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری تک بڑھایا جاچکا ہے۔ ہندوستان 2021 میں ارجنٹینا کا چوتھا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن کر ابھرا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان 5.7 بلین امریکی ڈالر قدر کا کل کاروبار ہوا۔ اس سے قبل ہندوستان نے 1943 میں بیونس آئرس میں ایک تجارتی کمیشن کھولا تھا۔ اسے سال 1949 میں جنوبی امریکہ میں ہندوستان کے پہلے سفارتخانوں میں سے ایک میں تبدیل کیا گیا تھا۔
کئی ہندوستانی کمپنیوں کی ارجنٹینا میں 1 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی کل سرمایہ کاری ہے۔ ہندوستان میں ارجنٹینا کی سرمایہ کاری تقریباً 12 کروڑ ڈالر ہے۔ ارجنٹینا میں بڑے پیمانے پر مقبول ہندوستانی ثقافت، یوگا، دھیان (مراقبہ)، فلسفہ، روحانیت، رقص اور موسیقی کے ساتھ دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات ہیں۔
ہندوستان ہر سال ارجنٹینا سے 40 سے 45 کام کرنے والے پیشہ ور افراد کو ہندوستانی تکنیکی اور اقتصادی تعاون پروگرام (آئی ٹی ای سی) اسکالرشپ دیتا ہے۔ تقریباً 2,600 مہاجر ہندوستانی (این آر آئی) اور ہندوستانی نژاد افراد ارجنٹینا میں رہتے ہیں۔ ان میں ہندوستانی اور ملٹی نیشنل کارپوریشنوں کے ساتھ کام کرنے والے پیشہ ور افراد بھی شامل ہیں۔
جی-7 سربراہی اجلاس میں ماحولیات اور توانائی سے لے کر دہشت گردی کے خلاف جنگ تک کے مسائل زیر بحث آنے والے ہیں۔ میونخ پہنچنے پر وزیراعظم نریندر مودی کا بویرین بینڈ سے استقبال کیا گیا۔ سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم رکن ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ میٹنگ کریں گے۔ جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت ہندوستان اور جرمنی کے درمیان مضبوط شراکت داری اور اعلیٰ سطحی سیاسی رابطوں کی علامت ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈوڈہ میں جنگجو گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: پولیس

Next Post

رواں ہفتے کشمیر میں پارہ 33 ڈگری تک پہنچ جائے گا : ماہر موسمیات

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے زیادہ ریکارڈ

رواں ہفتے کشمیر میں پارہ 33 ڈگری تک پہنچ جائے گا : ماہر موسمیات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan