سرینگر,28 جون:
جموں و کشمیر اور لداخ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر خشک رہا ۔ وہیں محکمہ موسمیات نے منگل کو بھی ایسا ہی موسم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ا
س دوران جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 29.9 ڈگری، کٹرہ میں 27، بٹوت میں 20.9، بانہال میں 20 اور بھدرواہ میں 19.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں 13.2 اور گلمرگ میں 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ کے علاقے دراس شہر میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت 8.4 ڈگری، لیہہ 12.3 اور کارگل میں 16.2 درج کیا گیا۔