• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

راجوری دھماکہ کیس حل، دو گرفتار:پولیس کا دعویٰ

Online Editor by Online Editor
2022-06-28
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
راجوری دھماکہ کیس حل، دو گرفتار:پولیس کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں،28 جون :
جموں وکشمیر پولیس نے صوبہ جموں کے ضلع راجوری میں سال رواں کے ابتدائی مہنیوں میں ہونے والے دو دھماکوں کے کیس کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ راجوری پولیس نے ٹرنکہ علاقے میں 26 مارچ اور 19 اپریل کو ہونے والے دو دھماکوں جن میں دو افراد زخمی ہوئے تھے، کو حل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کنڈی میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔بیان میں کہا گیا کہ شاہ پور بدھل علاقے میں 24 اپریل کو ایک اور دھماکہ ہوا تھا اور اس دھماکے کے نتیجے میں بھی دو افراد زخمی ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بدھل میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔موصوف ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ لیڈس پر کارروائیاں کرتے ہوئے راجوری پولیس اور فوج کی60 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے مختلف مقامات پر جن میں لارکوٹی،ٹارگین، جگلانگو اور دراج شامل ہیں، کئی چھاپے مارے اور تلاشی آپریشنز کئے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران دو مشکوک افراد محمد شبیر ولد غلام حسن ساکن دراج اور محمد صادق ولد ابراہیم ساکن دراج کو حراست میں لیا گیا جو ان واقعات میں ملوث تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات سامنے آگئی کہ ان دھماکوں میں تین ملزمان طالب شاہ ولد حیدر شاہ، ساکن دراج بدھل، محمد شبیر ولد غلام حسن اور محمد صادق ولد ابراہیم ساکنان دراج بدھل ملوث تھے‘۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ ان افراد، جوپاکستان زیر قبضہ کشمیر میں مقیم اپنے ہینڈلرس کی ہدایات پر کام کرتے تھے، نے اسلحہ و گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد حاصل کیا اور بعد میں ان آئی ای ڈیز کو دھماکہ کرنے کے لئے استعمال کیا۔
انہوں نے کہا: ’ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تین افراد پر مشتمل اس گروپ کی قیادت طالب حسین شاہ کر رہے تھے اور اس نے اسلحہ و گولہ باردو کی تین کھیپیں لمباری- کالا کوٹ علاقے سے سال رواں کے ماہ جنوری، مارچ اور اپریل میں حاصل کی تھیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں دو ملزموں محمد شبیر اور محمد صادق کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ تیسرا ملزم طالب حسین ہنوز فرار ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ طالب حسین راجوری علاقے میں لشکر طیبہ کا کمانڈر تھا اور وہ پیر پنچال علاقے میں ہونے والی تمام ملی ٹنٹ سرگرمیوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔بیان کے مطابق طالب حسین نوجوانوں کو راجوری میں ملی ٹنٹ سرگرمیاں انجام دینے کے لئے تیار کر رہا ہے اور محمد شبیر اور محمد صادق کو بھی اسی نے تیار کیا تھا۔موصوف ترجمان نے کہا کہ پیر پنچال کے اضلاع میں گذشتہ دو تین برسوں سے ہونے والے لگ بھگ تمام دہشت گردانہ واقعات میں طالب حسین کا ہاتھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جنگجوؤں کا یہ گروپ کشمیر کے لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجوؤں کو بھی کنڈی- بدھل علاقے میں پناہ فراہم کرتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار شدگان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے دراج علاقے کے جنگل میں کچھ دھماکہ خیز مواد چھپا کے رکھا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس علاقے کی تلاشی کے دوران سیکورٹی فورسز نے پانچ آئی ای ڈیز، پانچ ریموٹ کنٹرول، انیس پاور سولر سیلز وغیرہ بر آمد کئے ہیں۔
بیان کے مطابق ملزمان کا مزید جرائم میں ملوث ہونے کا بھی امکان ہے۔ترجمان نے کہا کہ طالب حسین کی گرفتاری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ طالب حسین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو انعام سے نوازا جائے گا۔

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور خشک رہنے کی پیشگوئی

Next Post

کشمیری پنڈت خاتون کی شادی میں مسلم میزبان

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
کشمیری پنڈت خاتون کی شادی میں مسلم میزبان

کشمیری پنڈت خاتون کی شادی میں مسلم میزبان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan