سرینگر، 08 جولائی:
حکام نے جمعہ کو کشمیر ڈویژن کے تمام سرکاری ڈگری کالجوں اور جموں ڈویژن کے سرمائی علاقوں میں 9 جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، تعطیلات جولائی-09 سے جولائی-17 تک ہوں گی۔ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے حکم میں کہا، کشمیر ڈویژن کے تمام سرکاری ڈگری کالجوں اور جموں ڈویژن کے سرمائی زون کے سرکاری ڈگری کالجوں میں جولائی-09 سے جولائی-17 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔
