سری نگر،10ولائی:
جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر عامتہ المسلمین خصوصاً جموں و کشمیر کے عوام کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
سجاد لون نے عید کےتہنیتی پیغام میں دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو پرامن اور پر مسرت عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر لوگوں کو دل کی عمیق گہرائیوں سےاور نیک خواہشات کے ساتھ عید مبارک پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دست بدعا ہوں کہ یہ عید جموں و کشمیر میں مذہبی ہم آہنگی، امن اور ترقی کا پیغام لے کر آئے ۔سجاد لون نےقربانی، ہمدردی، اتحاد اور باہمی احترام کے اسباق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں اللہ کی نعمتوں پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ عیدالاضحی ہمیں قربانی، ایثار و محبت اور ایک دوسرے کے ساتھ مثبت تعلقات اور رشتوں کی استواری کے اصل معنٰی سکھاتی ہےاور یاد دلاتی ہے کہ ہمیں معاشی طور پر پسماندہ لوگوں کو بھی ان موقعوں پر یاد رکھنا چاہیے۔ معاشرے کے کمزور طبقات اور ضرورت مند لوگوں کی ہر طرح کی مدد کرکے انہیں عید کی خوشی کا حصہ بنانے کی حتی المقدور کوششوں کو بروئے کار لانا چاہئیے ۔
