ریاض بڈھانہ
بڈگام،14جولائی:
پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، بڈگام پولیس نے آج پولیس سٹیشن چرارِ شریف میں تھانہ دیوس کا انعقاد کیا
اس دوران تقریب کی صدارت ایس،ڈی،پی اُو چرار شریف ،سلیم جہانگیر نے کی جس میں ایس،ایچ،اُو چرار شریف انسپکٹر گوہر احمد بھی موجود تھے تقریب میں چرار شریف کے معزز شہریوں کے علاوہ دیگر ملحقہ دیہات کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران عوامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں منشیات کی لعنت، بڑھتی ہوئی سماجی برائیوں اور عوامی خدمات کی فراہمی جیسے مسائل پر نسبتاً زیادہ توجہ دی گئی۔ تقریب کے دوران تمام شکایات سنی گئیں اس دوران شرکاء کو یقین دلایا گیا کہ محکمہ پولیس سے متعلق تمام شکایات کو قانون کے مطابق نمٹایا جائے گا اور باقی شکایات جو پولیس کے دائرہ کار سے باہر ہیں۔ محکمہ کو طے شدہ طریقہ کار کے تحت متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ تقریب کے دوران منشیات کے استعمال، سماجی جرائم وغیرہ کے خاتمے میں عوام سے تعاون طلب کیا گیا۔ اس تقریب کو حاضرین کی جانب سے کافی سراہا گیا اور کہا گیا کہ یہ تقریبات پولیس اور عام عوام کے درمیان خلا کو پر کرنے اور پولیس فورس کو ذمہ دار، شفاف، جوابدہ اور عوامی مطالبات کے تئیں حساس بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
