سرینگر، 15 جولائی:
شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے پیٹھ کوٹ کے کٹھپتھری علاقے میں ایک بزرگ کو ریچھ نے مار کر علاقے میں خوف و دہشت پھیلا دیا۔ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے کوئل مقام کے ہاپٹنار گاؤں کے محمد شفیع (60) کے طور پر شناخت کیے گئے شخص کو ریچھ نے حملہ کر کے شدید طور پر زخمی کر دیا۔ جسکے بعد تڑپ تڑپ کر اس شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔
اس کی لاش آج صبح برآمد ہوئی اور اسے ضلع اسپتال بانڈی پورہ لایا گیا۔ اہلکار نے بتایا کہ طبی قانونی کارروائیوں کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
