سرینگر، 15 جولائی:
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو کہا کہ کچھ لوگ پرامن ماحول، سیاحت کے عروج اور یونین ٹریٹری میں چوبیس گھنٹے ترقی سے خوش نہیں ہیں اور وہ سیکورٹی فورسز کو مشتعل کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈل جھیل کے کنارے واقع ایس کے آئی سی سی میں ضلعی برآمدی منصوبوں کے اجراء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ایل جی نے کہا کہ کشمیر میں جہاں زیادہ تر لوگ راحت کی سانس لے رہے ہیں، لیکن کچھ لوگ موجودہ پرامن ماحول، سیاحت کے عروج سے خوش نہیں ہیں۔
یہ لوگ سیکورٹی فورسز کو ایسی غلطی کرنے پر اکسانے کی مسلسل کوششیں کرتے ہیں جو سڑکوں پر احتجاج کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔ تاہم، ہماری افواج چوکس ہیں اور امن کو مستحکم کرنے اور امن مخالف تمام منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر بڑی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور آنے والے سالوں میں یہ خطہ ترقی اور سرمایہ کاری کے لحاظ سے ملک میں ایک ماڈل مقام کے طور پر ابھرے گا۔
ایل جی نے کہاکشمیر G-20 سربراہی اجلاس کی میزبانی بھی کرے گا جس سے جموں و کشمیر کی سرمایہ کاری کو عروج ملے گا۔اس دوران ایل جی سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ذاتی مداخلت سے، جموں و کشمیر ضلعی برآمدی منصوبوں پر کام کر رہا ہے ۔
