• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

حدبندی کے بعد کشمیرمیں نئے پولنگ مراکز کے قیام کا مسودہ مکمل

Online Editor by Online Editor
2022-07-15
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
نائب صدر کے انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری، ووٹنگ 6 اگست کو ہوگی
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،16جولائی:
جموں و کشمیر میں حد بندی کے بعد کشمیر میں نئے تشکیل شدہ 47 اسمبلی حلقوں میں5403 پولنگ مراکز کے قیام کی تجویز دی ہے جس کا مسودہ سیاسی جماعتوں و عوامی حلقوں کے تجاویز یا نظر ثانی پیش کرنے کے لئے پبلک ڈومین میں رکھا گیا ہے۔
ضلع الیکشن افسر سرینگر نے آٹھ اسمبلی حلقوں میں 913 پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز دی ہے، جن میں حضرت بل میں 109، خانیار میں 129، حبہ کدل میں 127، چن پورہ میں 91، لال چوک میں 135، زاڈیبل میں 144، عید گاہ میں 69 اور وسطی شلٹینگ میں 109 قائم کیے جائیں گے۔
مسودہ تجویز کے مطابق بڈگام ضلع میں 602 پولنگ اسٹیشن ہوں گے جن میں بڈگام اسمبلی حلقہ میں 148، بیرواہ میں 116، خان صاحب میں 114، چرار شریف میں 123 اور چاڈورہ حلقہ میں 101 پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے دو حلقوں میں 260 پولنگ اسٹیشن تجویز کیے گئے ہیں جن میں کنگن میں 105 اور گاندربل میں 155 ہیں۔
شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے تین حلقوں میں 300 پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کی بھی تجویز پیش کی ہے جن میں بانڈی پورہ میں 136، سوناواری میں 135 اور گریز حلقہ میں 29 ہیں۔ بارہمولہ میں مسودہ تجویز کے مطابق، ضلع میں 899 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جن میں سوپور میں 128، رفیع آباد میں 143، اڑی میں 147، بارہمولہ میں 156، گلمرگ میں 114، واگورہ-کریری میں 94 اور 117 پولنگ مراکز ہوں گے۔ کپواڑہ ضلع میں چھ حلقوں میں 578 پولنگ اسٹیشنوں کی تجویز دی گئی ہے جس میں نئے بنائے گئے حلقہ ترہگام میں 84 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، کپواڑہ میں 88، کرناہ میں 74، لولاب میں 90، لنگیٹ میں 132 اور ہندواڑہ میں 110 پولنگ اسٹیشن ہیں۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں چار حلقوں میں 459 پولنگ اسٹیشن تجویز کیے گئے ہیں جن میں پامپور میں 115، ترال میں 106، پلوامہ میں 106 اور راج پورہ میں 123 پولنگ اسٹیشن ہیں۔ شوپیاں میں دو حلقوں میں 245 پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جن میں شوپیاں میں 120 اور زین پورہ میں 125 پولنگ اسٹیشن ہیں۔
اننت ناگ ضلع میں 798 پولنگ اسٹیشنوں کی تجویز دی گئی ہے جن میں ڈورو میں 146، کوکرناگ (ایس ٹی) میں 111، اننت ناگ ویسٹ میں 138، اننت ناگ میں 70، سری گفوارہ بجبہاڑہ میں 117، شانگوس (اے این) میں 121 پولنگ اسٹیشن اور پہلگام میں 95 مراکز کی تجویز دی گئی ہے۔
ضلع کولگام میں تین حلقوں میں 349 پولنگ اسٹیشن تجویز کیے گئے ہیں جن میں بالترتیب ڈی ایچ پورہ میں 102، کولگام میں 127 اور دیوسر میں 120 ہیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں25 جولائی تک پولنگ اسٹیشنوں کی معقولیت کو حتمی شکل دینے کا امکان ہے جبکہ ووٹر قابل تصدیق پیپر آڈٹ ٹریل (VVPAT) مشینوں کو حیدرآباد سے جموں و کشمیر پہنچانے کاکام شروع کر دیا گیا ہے جسے یونین ٹیریٹری میں پہلے اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار نے اس ضمن میں جموں و کشمیر کے تمام 20 ڈپٹی کمشنروں(جنہیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسرز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے) کے ساتھ خصوصی خلاصہ نظرثانی کے جاری عمل کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔

انہوں نے ضلع الیکٹورل افسروں سے تمام مراحل پر ٹائم لائن میٹنگ کرنے پر زور دیا جس میں مسودہ پولنگ سٹیشنوںکو جمع کروانا اور نظر ثانی کے تفصیلی شیڈول میں درج دیگر اقدامات جو پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں۔حتمی انتخابی فہرستیں31 اکتوبر کو شائع کی جائیں گی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر میں خود کشی کے دو واقعات، دوشیزہ از جان، لڑکے کی حالت تشویشناک

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر اور مرکزی وزیر مملکت صنعت و حرفت نے جموں وکشمیر یوٹی کیلئے ڈسٹرکٹ ایکسپورٹ منصوبوں کی نقاب کشائی کی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر اور مرکزی وزیر مملکت صنعت و حرفت نے جموں وکشمیر یوٹی کیلئے ڈسٹرکٹ ایکسپورٹ منصوبوں کی نقاب کشائی کی

لیفٹیننٹ گورنر اور مرکزی وزیر مملکت صنعت و حرفت نے جموں وکشمیر یوٹی کیلئے ڈسٹرکٹ ایکسپورٹ منصوبوں کی نقاب کشائی کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan