جموں، 16 جولائی:
جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتہ کی صبح 5838 امرناتھ یاتریوں کا ایک اور قافلہ پہلگام اور بالتل کے لئے روانہ ہوا۔ خراب موسم کی وجہ سے کسی بھی یاتری کو ہفتہ کو پہلگام اور بالتل کے راستوں سے شری امرناتھ کے مقدس گپھا کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ قافلہ چھوٹی اور بڑی کُل 223 گاڑیوں کے ساتھ روانہ ہوا۔ اس میں 4080 مرد، 1557 خواتین، 57 بچے، 101 سادھو اور 43 سادھویاں شامل ہیں۔
اس قافلے سمیت جموں سے اب تک 1,4,721 یاتری امرناتھ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا، خراب موسم کی وجہ سے بالتال اور ننوان بیس کیمپ سے کسی بھی عقیدت مند کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ننوان بیس کیمپ میں تین ہزار اور بلتل بیس کیمپ میں چار ہزار زائرین قیام پذیر ہیں۔ شیش ناگ، مارگنتاپ، پنچترنی سنگم اور ڈومیل گپھا میں بارش ہو رہی ہے۔ موسم صاف ہونے کے بعد، عقیدت مندوں کو مقدس گھپا کی طرف روانہ کیا جائے گا۔ اب تک 1,72,013 عقیدت مند مقدس گپھا میں امرناتھ گپھا کے درشن کر چُکے ہیں ۔
