جموں ,16 جولائی:
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعے کی شام ڈرون کی سرگرمی دیکھتے ہی وہاں تعینات سیکورٹی فورسز نے اس کی طرف فائرنگ کی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے مینڈھر علاقے میں بلونی کے کے جی سیکٹر میں ایل او سی پر جمعے کی شام نو بجے کے قریب سیکورٹی اہلکاروں نے ڈورن سرگرمی دیکھی اور فوری طور کارروائی انجام دیتے ہوئے اس کی طرف کچھ گولیاں چلائیں۔
انہوں نے کہا کہ گولیاں ڈرون کو نہیں لگی لیکن وہ واپس بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔