سرینگر،16جولائی:
سرنکوٹ پونچھ کے بعد اُدھمپور میں برادر کشی کاایک او رواقع رونمائ،آ ئی ٹی بی پی جوان نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کو گولیوں کانشانہ بنایااور پھر اپنی زندگی کابھی خاتمہ کیا۔برادر کشی کے ا س واقعے کے بعد آئی ٹی بی پی کی جانب سے انکوری کمیٹی کاقیام عمل میں لایاگیاجب کہ جموںو کشمیر پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔
اطلاعات کے مطابق سہ پہر 3:30پر دیوی گھاٹ کمنٹی سینٹر آئی ٹی بی پی کیمپ میں اس وقت افراءتفری کاماحول پھیل گیاجب کانسٹیبل بوپندر سنگھ کی اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ کسی بات پر توں توں میں میں شروع ہوئی اور اس دوران مزکورہ جوان اپنے غصے پرقا بو نہ رکھ سکااور اپنی سروس رائفل سے اپنے دو ساتھیوں پراندھادھندگولیاںچلائی جس کے نتیجے میں آئی ٹی بی پی کے دونوں جوان موقعے پرہی ہلاک ہوئے ۔
آ ئی ٹی بی پی ذررائع کے مطابق گولی چلانے کے دوران ایک اہلکار زخمی ہوا جس کی حالت اسپتال میں خطرے سے باہرہے ۔ترجمان کے مطابق 8بٹالین آ ئی ٹی بی پی ایف کمپنی میں تعینات آ ئی ٹی بی پی اہلکار اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ امرناتھ یاترا ڈیوٹی کے لئے تعینات کیاگیاتھاکہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ کسی بات پراس سے اَن بن ہوئی اور مزکورہ اہلکار نے اپنے دیگر دو ساتھیوں پرگولیاں چلائی او رپھراپنی سرو س رائفل سے اپنی زندگی کابھی خاتمہ کیا۔آئی ٹی بی پی کی جانب سے کوٹ آف انکوری کے احکامات صادر کئے گئے ہے ،جبکہ جموںو کشمیر پولیس کی جانب سے بھی کیس درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔
