سرینگر،16جولائی:
جموں وکشمیرمیں عالمگیروبائی وائرس کورونا4ماہ بعدپھر خطرناک رُخ اختیار کرنے لگاہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران224افراد کے نمونوںکومثبت پایاگیا،جن میں سے112کشمیر اور112جموں صوبہ میں درج کئے گئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق حکومت نے ہفتے کی شام کو کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 224نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں112کشمیر صوبہ سے اور 112 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4لاکھ56ہزار829تک پہنچ گئی ہے
۔اِسی دوران مزید113اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں58صوبہ کشمیر اور55کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سری نگراورجموں شہر میں صورتحال توجہ طلب بن گئی ہے ،کیونکہ دونوں شہروں سے سب سے زیادہ نئے کیس سامنے آرہے ہیں ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگرمیں88اورجموں شہر میں82نمونوں کی رپورٹس کومثبت پایاگیا۔باقی اضلاع میں نئے کیسوںکی تعداد کم ہے ،تاہم اودھم پورمیں11نمونے مثبت پائے گئے ہیں ۔
کشمیر میں اننت ناگ ،کولگام اوربانڈی پورہ جبکہ جموں صوبے میں کشتوار ،رام بن اورریاسی اضلاع میں کوئی نیا کیس درج نہیں ہوا جبکہ باقی 12اضلاع میں مثبت معاملات کی فی ضلع تعداد10سے کم ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق حالیہ کچھ ہفتوں سے یومیہ کیسوںمیں اضافہ ہونے کے بعدفعال یاایکٹیو کیسوںکی تعداد967تک پہنچ گئی ہے ،جن میں سے 564جموں صوبے اور403کشمیر میں زیرطبی نگہداشت رکھے گئے ہیں ۔ابتک4لاکھ51ہزار104کورونامتاثرین شفایاب ہوئے ہیں تاہم اس وبائی وائرس نے جموں وکشمیرمیں ابتک4758افرادکوموت کی نیندسلادیا،جن میں سے 2333جموں صوبے میں اورباقی2425کشمیروادی میں فوت ہوئے ہیں ۔
