نئی دہلی، 21 جولائی:
ملک کے 15ویں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ میں شروع ہوگئی۔گنتی کے پہلے دور میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ممبران پارلیمنٹ کے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور اس کے بعد ایم ایل اے کے ووٹوں کی گنتی ہوگی۔
مختلف ریاستوں سے لائے گئے بیلٹ بکسوں سے بیلٹ پیپرز کو نکال کر الگ کیا جا رہا ہے جس کے بعد ان کی گنتی کی جائے گی۔راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی کو صدارتی انتخابات کا ریٹرننگ آفیسر بنایا گیا ہے۔صدارتی انتخاب کے لیے پیر کے روز پارلیمنٹ، ریاستی اسمبلیوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ ہوئی تھی۔۔ اس بار صدارتی انتخاب میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی امیدوار دروپدی مرمو اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے۔
صدارتی انتخاب میں 99 فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹنگ کے بعد ملک بھر کے تمام پولنگ اسٹیشنوں سے بیلٹ بکس یہاں پارلیمنٹ میں لائے گئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اس بار صدارتی انتخاب میں کل 4796 ووٹرز تھے جن میں سے 99 فیصد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔