• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی ہماری منزل مقصود:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Online Editor by Online Editor
2022-07-22
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی ہماری منزل مقصود:ڈاکٹر فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں،22جولائی:
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے CSIR-IIIM کے سابق سینئر پرنسپل اور ممتاز سائنسدان ڈاکٹر گرودرشن سنگھ کو جموں میں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ڈاکٹر سنگھ کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ پارٹی تحقیق اور علمی صلاحیتوں میں ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے دروازے عوام دوست، عوام مقبول اور باصلاحیت لوگوں کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں اور پارٹی نے ہمیشہ ایسے افراد کا خیر مقدم کرکے عوام کیلئے کام کرنے کا موقعہ فراہم کیا ہے جن میں حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا جذبہ ہوتا ہے۔ ا
نہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ مساوات اور برابری میں یقین رکھا ہے اور آج بھی جماعت اسی اصول پر قائم و دائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اس وقت جموںوکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد میں مصروف ہے اور یہ لڑائی کسی ایک فرد یا جماعت کی نہیں بلکہ تینوں خطوں سے تعلق رکھنے والے ہر ایک طبقے ،ہر ایک فرد اور ہر ایک جماعت کی لڑائی ہے۔ جموںوکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی ہماری منزل مقصود ہے لیکن ہمیں لوگوں کے روز مرہ کے مسائل و مشکلات اور چیلنجوں کو نظرانداز نہیں کرنا ہے بلکہ انہیں ہر سطح اور زور دار طریقے سے اُجاگر کرکے ان کا سدباب کرانے کی ہر ممکن کوشش کرنی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سنگھ نے پارٹی میں شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کرنے کا عزم کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر سنگھ ایک سماجی کارکن بھی ہیں اور CSIR –IIIM جموں (ICMR نئی دہلی سے منظور شدہ لیب) کی Covid-19 ٹیسٹنگ لیب کے مجموعی طور پر انچارج بھی تھے۔اس موقع پر صدرِ صوبہ جموں ایڈوکیٹ رتن لال گپتا ، صوبائی سکریٹری شیخ بشیر احمد، زون صدر چناب ویلیسجاد احمد کچلو ، صوبائی صدر ایس سی سیل وجے لوچن ، صوبائی صدر او بی سی سیل عبدالغنی تیلی اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

وادی کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کے بعد کشمیری ہندو ملازمین کا محفوظ مقامات پر ٹرانسفر کا مطالبہ

Next Post

حسنین مسعودی کی لوک سبھا میں ’’توجہ دلائو‘‘ نوٹس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
حسنین مسعودی نے لوک سبھا میں سڑکوں اور ٹنلوں کی تعمیر کے اہم معاملات اُجاگر کئے

حسنین مسعودی کی لوک سبھا میں ’’توجہ دلائو‘‘ نوٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan