سرینگر،23جولائی:
انجینئر پیرزادہ ہدایت اللہ جموں وکشمیر الیکٹریکل انجینئرینگ گریجویٹس ایسوسی ایشن ( جےکے ای ای جی اے)کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق ایسوسی ایشن کا الیکشن بمنہ سرینگر میں منعقد ہوا ۔ریٹرنگ آفیسر انجینئر محمد اقبال وانی کے مطابق الیکشن میں کل 507 ارکان نے ووٹ ڈالا۔ جس میں انجینئر پیرزادہ ہدایت اللہنے 343 جبکہ انکے مخالف امیدوار نے 158ووٹ حاصل کئے اور یوں انجینئر ہدایت اللہ 185 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پیرزادہ ہدایت اللہ اس سے پہلے ایسوسی ایشن کے 2بار صدر ،ایک بار جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری اے آئی پی ای ایف رہے ہیں ۔اس دوران ایسوسی ایشن کے انجینئروں نے انجینئر ہدایت اللہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ انکےدیرینہ مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے ۔
