سرینگر، 23 جولائی :
کشمیر کے ڈویژنل کمشنر پی کے پول نے ہفتہ کو کہا کہ ہر گھر ترنگا مکمل طور پر ایک رضاکارانہ تحریک ہے اور اس میں کوئی جبر اور زیادتی نہیں ہے۔ انہوں نے یہ باتیں سرینگر میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہیں۔
پی کے پول نے کہا کہ یہ تحریک مکمل طور پر رضاکارانہ بنیادوں پر ہے اور اس میں کسی قسم کی جبر نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام شہری جو 14 اگست سے 15 اگست کے درمیان پرچم کوڈ پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھروں یا اپنی دکانوں پر ترنگا لہرانا چاہتے ہیں، ان کا خیرمقدم ہے اور انہیں مناسب قیمت پر ترنگا دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی زبردستی نہیں ہوگی کیونکہ یہ تحریک مکمل طور پر رضاکارانہ، اپیل اور آگاہی کی بنیاد پر ہے۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ صرف ایک چیز کو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ جو لوگ اپنے گھروں یا اپنی دکانوں پر ترنگا لہرانا چاہتے ہیں وہ صحیح پرچم کوڈ کی پیروی کریں۔ انہیں اس کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے گی ۔
