• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

قیام امن ناگزیر، پر امن ماحول ہی عوام کے بہتر مستقبل کی راہ ہموار کرسکتا ہے: الطاف بخاری

کہا اپنی پارٹی کے جلسوں میں بھاری عوامی شرکت اس بات عندیہ ہے کہ لوگ حقیقت پسندانہ سیاست کے ساتھ ہیں

Online Editor by Online Editor
2022-07-25
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
قیام امن ناگزیر، پر امن ماحول ہی عوام کے بہتر مستقبل کی راہ ہموار کرسکتا ہے: الطاف بخاری
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،25جولائی:
اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ پارٹی کے عوامی جلسوں میں بھاری عوامی شرکت سے عندیہ ملتا ہے کہ لوگ اب روایتی سیاسی جماعتوں کی مکارانہ پالیسیوں سے اکتا گئے ہیں اور وہ حقیقت پسندانہ سیاست کا ساتھ دینا چاہتے ہیں۔
سید الطاف بخاری پیر کو کھنہ بل ڈاک بنگلہ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کررہے تھے، جس میں مقامی لوگوں اور پارٹی ورکرز نے اُن کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقعے پر جلسے کے شرکا پارٹی قائدین کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کررہے تھے۔اس ضمن میں موصولہ بیان کے مطابق سید الطاف بخاری نے کہا کہ اپنی پارٹی عوام کو مایوس نہیں کرئے گی کیونکہ روایتی سیاسی جماعتوں کے برعکس اپنی پارٹی نے عوام کے بہتر مستقبل کےلئے حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کئے ہیں۔
انہوں نے کہا، ” ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے کیونکہ ہمارے اہداف خیالی نہیں بلکہ حقیقت پسندانہ اور قابلِ حصول ہیں۔ ہم یہاں دائمی امن کے قیام کے متمنی ہیں تاکہ اس کے نتیجے میں لوگوں کو ایک ایسا ماحول میسر ہوجئائے ، جس سے وہ سیاسی اور معاشی لحاظ سے با اختیار ہوں۔ ایک پر امن ماحول ہی ہمیں وہ سب کچھ فراہم کراسکتا ہے،جو عوام کے لئے اہم ہے۔”انہوں نے مزید کہا، "سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک پر امن ماحول کے نتیجے میں عوام بالخصوص ہمارے نوجوانوں کے محفوظ اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔”
روایتی سیاسی جماعتوں کی پر فریب سیاست کو لتاڑتے ہوئے بخاری نے کہا، "روایتی سیاسی جماعتوں کی مکارانہ پالیسیوں اور جھوٹی سیاست نے عوام کو ان تک بھاری نقصانات سے دوچار کردیا ہے۔ ان روایتی سیاسی جماعتوں اور ان کے لیڈروں نے ہمیشہ یہاں کے لوگوں کو ناقابلِ حصول اہداف اور جذباتی نعروں کے پیچھے لگادیا تاکہ وہ خود اقتدار میں رہیں۔ ان کی غیر حقیقت پسندانہ سیاست اور ناقابل حصول اہداف نے لوگوں پر مصیبتوں کے پہاڑ نازل کردیئے ہیں اور لاکھوں نوجوانوں کو یا تو جیلوں یا پھر قبرستانوں میں پہنچا دیا۔”
انہوں نے اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا، "ان میں سے کچھ جماعتوں اور لیڈروں نے آپ کو اٹانومی دلانے کا وعدہ کیا تھا اور کچھ نے سیلف رول دلانے کا۔ بعض نے رائے شماری کی یقین دہانی کرائی تھی اور بعض نے آزادی دلانے کی۔ کیا ان میں سے کوئی وعدہ پورا ہوا؟ حقیقت یہ ہے کہ اس طرح کے وعدے کرنے والے محض عوام کو گمراہ کررہے تھے تاکہ وہ خود اقتدار کے مزے لوٹتے رہیں۔”
سید الطاف بخاری نے یہ بات دہرائی کہ اپنی پارٹی جموں کشمیر کے عوام کے سیاسی اور معاشی حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا، "ہم عوام کے سیاسی اور معاشی حقوق بحال کرانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ ہم سٹیٹ سبجیکٹ قوانین کو واپس لائیں گے اور جموں کشمیر میں تاریخی دربار مو کو بحال کریں گے۔”
انہوں نے مزید کہا، "میں آپ کو یقین دلاتا ہوں نہ آپ اپنی پارٹی کا حصہ بن کر پچھتائیں گے نہیں بلکہ آپ کو اس پارٹی کے ساتھ جڑے رہنے پر فخر ہوگا کیونکہ ہم صرف اور صرف سچ کی سیاست جانتے ہیں۔ ہم دل کی بات بیان کرتے ہیں، جو کہ عمومی طور پر سیاستدانوں کو شیوہ نہیں ہوتا ہے۔ ہم ہمیشہ سچ ہی بولتے رہیں گے۔”
جلسے میں سید الطاف بخاری کے علاوہ پارٹی کے جو بڑے قائدین اور سینئر کارکنان موجود تھے، اُن میں سینئر نائب صدر غلام حسن میر، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہلال احمد شاہ، پارٹی چیف کارڈی نیٹر عبدالمجید پڈر، ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر،صوبائی سیکرٹری نذیر احمد دیالگامی، پارٹی کارڈی نیٹر برائے جنوبی کشمیر سید شوکت غیور اندرابی، ضلع سیکرٹری طارق احمد ویری، پارٹی لیڈر اور بی ڈی سی چیئر مین چوہدری عبدالحمید، پارٹی لیڈر بشیر براگام، امداد صاحب، ضلع صدر یوتھ ونگ انیس الاسلام گنائی، ضلع سیکرٹری یوتھ ونگ راجہ شوکت، مظفر احمد خان، پرویز احمد شیخ اور دیگر اشخاص شامل تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں وکشمیر حکومت نے ریزرو کیٹیگری کے ملازمین کی ٹرانسفر پالیسی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دی

Next Post

جموں و کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش،موسم خوشگوار

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
کشمیر میں کئی ہفتوں کے خشک موسم کے بعد بارشیں

جموں و کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش،موسم خوشگوار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan