جموں،28جولائی:
اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ضلع کشتواڑ کے وارڈن علاقہ میں بادل پھٹنے سے ہوئی تباہی کو قدرتی آفات سماویہ قرار دیاجائے اور فوری طور بچائواور راحت رسانی کے اقدامات اُٹھائے جائیں۔
ایک بیان میں الطاف بخاری نے کہاکہ وارڈ ن کے گاو ¿ں آفتی میں بادل پھٹنے سے عوامی ونجی املاک کو نقصان پہنچا ہے جبکہ پل بھی تباہ ہوگیا۔ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے مواصلاتی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے جس کو فوری طور بحال کیاجانا چاہئے تاکہ زمینی صورتحال متعلق جانکاری مل سکے۔ لوگ اِس وقت سخت مشکل میں ہیں، انتظامیہ کو چاہئے کہ اُنہیں فوری معاوضہ دیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو چاہئے کہ فوری طور پر متاثرہ افراد تک ضروری امداد پہنچائی جائے ، جتنا جلدی ہوسکے بچاو ¿ وامدادی ٹیمیں روانہ کی جائیں۔
انہوں نے کہاکہ ”گاو ں آفتی میں متاثرین تک راشن ،ادویات اور ٹینٹ وغیرہ پہنچانے کے لئے انتظامیہ چاپر سروس کا استعمال کرے۔ درماندہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاجائے اور اُنہیں ہرممکن امداد فراہم کی جائے۔
اپنی پارٹی صدر نے مزید کہاکہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے کشتواڑ، ڈوڈہ اور رام بن اضلاع کے بالائی علاقوں میں تعمیراتی ڈھانچوں اور زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے، لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ دور افتادہ بالائی علاقوں میں لوگوں کی امداد اورنقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے ٹیمیں روانہ کی جائیں۔ بادل پھٹنے سے متاثرہ علاقہ میں فوری قیو آر ٹی ٹیموں کو ضروری سامان سے لیس کر کے بھیجاجائے اور موسلادھار بارشوں سے متاثرہ علاقوں وارڈون، دچھن، پاڈر، مڑواہ اور وادی چناب کے دیگر دور دراز علاقوں میں بھی فوری اقدامات اُٹھائے جائیں کیونکہ پسیاں گر آنے کی وجہ سے وادی چناب کئی اہم اندرونی رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئی ہیں جن کو جلد سے جلد بحال کیاجانا چاہئے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی ، نالوں سے دور رہیں۔ انہوں نے اپنی پارٹی لیڈروں اور ورکروں سے کہا ہے کہ وہ سیلا ب متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی ہرممکن مدد کریں اور بچاو ¿ کارروائیوں کے دوران انتظامیہ کا بھی بھر پور تعاون کریں۔