سری نگر،28جولائی:
سری نگر پولیس نے جمعرات کو اعلان کیا کہ پولیس خصوصی طور پر عوام کے لیے روزانہ کی بنیاد پر دوپہر 12 بجے سے دوپہر 2 بجے تک دستیاب رہے گا۔مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر، سری نگر پولیس نے لکھا،شہریوں پر مبنی پولیسنگ کے ایک حصے کے طور پر، ہر روز دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک خصوصی طور پر ضلع پولیس ہیڈکوارٹر، شیر گڑھی میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے رکھا گیا ہے۔
یہاں ایس ایس پی سری نگر ذاتی طور پر عوام کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں، ان کی عدم دستیابی کی صورت میں، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر (پی آر او)ازالے کے لیے شکایات سنتے ہیں۔ایک سابقہ ٹویٹ میں، پولیس نے لکھا؛ "ضلع سری نگر کے مختلف تھانوں میں تھانہ دیوس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ معاشرے کے بڑے اسٹیک ہولڈرز بشمول یوتھ کلب، این جی اوز، دکاندار یونینز اور معاشرے کے معززین حصہ لے رہے ہیں۔ اس کا مقصد دارالحکومت سری نگر میں شہریوں پر مبنی پولیسنگ کو یقینی بنانا ہے۔
