سرینگر،28جولائی:
پیپلز کانفرنس سے وابستہ ضلع بارہمولہ کے ایک وفد نے ضلع صدر بارہمولہ آصف لون کی قیادت میں جمعرات کو پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے پارٹی اور دیگر سیاسی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
پارٹی کارکنوں کے ساتھ اپنی گفتگو میں پیپلز کانفرنس کے صدر نے ان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو مضبوط کریں اور ضلع بارہمولہ کے طول و عرض میں پارٹی دستور کو عوام میں متعارف کریں ۔۔۔۔ سجاد لون نے اس موقعے پر کہا کہ پارٹی بارہمولہ اور ٹنگمرگ اسمبلی حلقوں میں یونٹ سازی کے حوالے کمزور ہے اور خاص طور پر انہیں ہدایت دی کہ وہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ پارٹی کے مشن اور وژن کو عوام تک پہنچانے کے لئے نچلی سطح پر پارٹی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
وفد میں ضلع صدر بارہمولہ آصف لون، معراج الدین بٹ، ایڈوکیٹ زبیر احمد ، ایڈوکیٹ عمان، وسیم اقبال، الطاف حسن لون اور اعجاز احمد شامل تھے۔