سرینگر،28جولائی:
جموں و کشمیر الیکٹریکل انجینئرنگ گریجویٹس ایسوسی ایشن(جے کے ای ای جی اے)کے جنرل سکرٹری انجینئر پیر زادہ ہداہت اللہ کی قیادت میں ایک وفد چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا کے ساتھ ملاقی ہوا۔ملاقات کے دوران انجینئر پیرزادہ ہدایت اللہ نےچیف سیکرٹری کو محکمہ بجلی سے وابستہ انجینئروں کو درپیش مسائل اور دیگر متعدد معاملات کے بارے میں جانکار ی دی ۔جن میں محکمے میں انجینئروں کی خالی اسامیوں کو پر کرنے،ترقیوں سے متعلق ضوابط کی عمل آوری، انجینئرز کی ریگولرائزیشن،جونیئر انجینئرز کے لیے 4260 گریڈ پے کے نفاذ وغیرہ شامل ہیں۔
چیف سکریٹری نے نو منتخب جنرل سکریٹری جے کے ای جی اے کو مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ گریجویٹ الیکٹریکل انجینئروں کے حقیقی مسائل کو مقررہ مدت میں حل کیا جائے گا۔ملاقات کے دوران اسامیوںکو پر کرنے اورترقیوں کے عمل پر سست رفتاری سے جاری کام پر انجینئر برادری نے اظہار تشویش کیا اور چیف سیکرٹری سے اس معاملے میں ذاتی مداخلت کی اپیل کی ۔
