سرینگر، 29 جولائی :
حکام نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول بجہامہ بونیار میں ہر طرح کی سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ اٹھارہ افراد بشمول دو تدریسی عملے کے لوگ گزشتہ چند دنوں میں کووڈ-19 انفیکشن کے لیے مثبت پائے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے ایک آفیسر نے بتایا کہ انہوں نے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (آر اے ٹی) اور آر ٹی پی سی آر کے ذریعے ادارے میں کم از کم 150 افراد کے نمونے لیے ہیں۔ 150 میں سے، تقریباً 100 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جس میں کل 18 ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں، جن میں 16 طلباء اور 2 اساتذہ شامل تھے۔
سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) اوڑی ہرویندر سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے فی الحال اسکول کو ہر طرح کی سرگرمیوں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔