• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

بحث ومباحثہ اوربہتر فیصلے سے آگے بڑھاجاسکتا ہے: چیف جسٹس رمنا

Online Editor by Online Editor
2022-07-30
in اہم ترین, تازہ تریں, قومی خبریں
A A
بحث ومباحثہ اوربہتر فیصلے سے آگے بڑھاجاسکتا ہے: چیف جسٹس رمنا
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی، 30 جولائی:
چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) این وی رمنا نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران مسلسل دو ہفتوں کے تعطل کے بعد ہفتہ کو کہا کہ بحث و مباحثے اور بہتر فیصلوں کے ذریعے ملک کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
یہاں پہلی ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس رمنا نے کہا، ‘مجھے ڈر ہے کہ ہم سماجی انصاف کے اپنے آئینی مینڈیٹ کو پورا کرنے میں ناکام ہو سکتے ہیں۔ اس لیے میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اس پر آپ بات چیت کریں، بحث ومباحثہ کریں اورفیصلہ کریں۔ یہی وہ اصول ہے جس پر میں بھی پوری طرح عمل کر رہا ہوں۔”
انہوں نے کہا کہ مسائل کو چھپانے سے ان کا کوئی حل نہیں نکل سکتا۔ اگر ہم ان مسائل پر بات نہیں کرتے ہیں، اگر تشویش کے معاملات پر بات نہیں کی گئی تو نظام تباہ ہو جائے گا۔”
چیف جسٹس نے کہا کہ اگر عدلیہ عوام کی دہلیز پر پہنچ گئی ہے اور ان کا اعتماد جیتاجاتاہے تو بصیرت رکھنے والے ججوں کے درمیان کوآپویٹیو کام کاج کوسراہا جاتا ہے اور پرجوش وکلاء اور رضاکاروں نیز حکومتوں کے درمیان تعاون پر مبنی کام کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’اگر ہم لوگوں کی بہتر خدمت کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ان مسائل کو اٹھانے کی ضرورت ہے جو ہمارے کام کاج میں رکاوٹ ہیں۔ حکومتیں بھی ‘انصاف تک رسائی’ اسکیموں میں فعال حصہ دار رہی ہیں۔ اس تقریب کا مقصد انصاف کے نظم و نسق کو کنٹرول کرنے والے مختلف عوامل کے بارے میں خود جائزہ لینا اور نظام میں بہتر اصلاحات لانے کے طریقوں اور ذرائع کو تلاش کرنا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ضلعی عدلیہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ زیادہ تر آبادی کے لیے ڈسٹرکٹ جوڈیشل آفیسر سے رابطہ ہی ان کا پہلا پڑاؤ ہے۔
جسٹس رمنا نے کہا کہ بیداری اور ضروری وسائل کی کمی کی وجہ سے بیشتر لوگ خاموشی سے تکلیف کوبرداشت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘جدید ہندوستان کی تعمیرسماج میں عدم مساوات کو دور کرنے کے مقصد کو حاصل کرنے سے ہوگی۔ پروجیکٹ ڈیموکریسی میں سب کی شرکت کو یقینی بنانا ہوگا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

مجھے کچھ ہوا تو نانا پاٹیکر ذمہ دار ہوں گے: تنوشری دتہ

Next Post

ملک کے عدالتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے تیز رفتاری سے کام کیا گیا ہے: وزیراعظم

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
ملک کے عدالتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے تیز رفتاری سے کام کیا گیا ہے: وزیراعظم

ملک کے عدالتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے تیز رفتاری سے کام کیا گیا ہے: وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan