جموں/02 ؍اگست:
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 741نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں515کشمیر صوبہ سے اور 226 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,65,904تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 01کووِڈ مریض کی موت واقع ہوئی ہے جس کا تعلق جموں صوبہ سے ہے ۔
اِسی دوران آج مزید445اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں261صوبہ کشمیر اور184کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوِس(mucormycosis) کا آج کوئیمعاملہ سامنے آیا ہے ۔یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔
کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10,881کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,36,95,877تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,65,904معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے)4,551صوبہ جموں میں 1,622اور کشمیر صوبے میں2,929)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,56,285اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,773تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,429کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,344کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,61,53,662ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 02؍اگست2022ئکی شام تک2,56,87,758نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,65,904 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔