جموں ،4 اگست:
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ضلع رام بن کے کیلا موڑ کے قریب جمعرات دیر شام ایک ٹیمپو سڑک حادثے کا شکار ہوا ۔سڑک کے اس دلخروش حادثے میں کم از کم 5 افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو ئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سڑک کا یہ حادثہ ایک ٹیمپو زیر نمبر جے.کے.02-اے.پی -5338کو جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ضلع رامبن کے کیلا موڑ کے قریب پیش آیا۔جس کے نتیجہ میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جبکہ ایک زخمی شخص اسپتال میں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
تاہم فوری طور پر ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس اہلکار کے مطابق ٹیمپو گاڑی بانہال سے جموں جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اہلکاروں کی ایک ٹیم لاشوں کو نکالنے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔