پٹنہ ، 9 اگست:
بہار میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان وزیراعلیٰ نتیش کمارنے آج راج بھون میں گورنرفاگو چوہان سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ گورنرنےوزیراعلیٰ کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا ہے۔ استعفیٰ دینے کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے 160 ایم ایل ا ے کی حمایت سے حکومت بنانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ انہوں نے مہا گٹھ بندھن کے ایم ایل اے کے دستخط شدہ خط بھی دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے راج بھون کے گیٹ کے قریب میڈیا سے کہا کہ پارٹی لیڈروں نے کہا کہ ہمیں این ڈی اے چھوڑ دینا چاہئے۔ اس کے بعد ہم نے این ڈی اے چھوڑ دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے راج بھون پہنچنے سے پہلے جے ڈی یو کارکنوں کا ایک اجتماع تھا۔ جے ڈی یو کارکنوں میں خوشی دیکھی جارہی ہے۔