• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جون ۲۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

راجوری میں فوجی کیمپ پرفدائین حملہ، دو جنگجوئوں سمیت 5ہلاک ،2دیگر زخمی

Online Editor by Online Editor
2022-08-11
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
بارہ مولہ میں 40 گھنٹوں تک جاری تصادم اختتام پذیر، تین جنگجو ہلاک ،پانچ فورسز اہلکار زخمی
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،11اگست:
جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے پرگرال درہال فوجی کیمپ پر جمعرات اعلیٰ الصبح ملی ٹینٹوں نے فدائین حملہ کیا جس میں ابتدائی طور پر تین فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں 2 فدائین جنگجوئوں کو بھی ہلاک کیا گیا ہے ۔ ادھر اس واقعے کے بعد جموں کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی فوج ، فورسز اور پولیس کو الارٹ پر رکھا گیا ہے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ مشتبہ ملی ٹینٹوں نے پرگرال فوجی کیمپ کے اندر زبردستی گھسنے کی کوشش کی، اس دوران گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ یوم آزادی سے قبل فوجی کیمپ پر حملے کے بعد جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔اس دوران راجوری فدائین حملے کی زبردست الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حرکت قراردیا ہے ۔ ایل جی نے مہلوک فوجی اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ واقعہ کے بعد وسیع علاقے کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔اگرچہ ابھی تک عسکریت پسندوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، ہلاک ہونے والے فوجیوں میں صوبیدار (جونیئر کمیشنڈ آفیسر) راجندر پرساد، رائفل مین منوج کمار اور رائفل مین لکشمنن ڈی شامل ہیں جبکہ اس حملے میں دومزید فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ادھر فوج نے دو جنگجوئوں کو بھی مارنے کی تصدیق کی ہے ۔
یوم آزادی سے چارروز قبل راجوری کے فوجی کیمپ پر ہوئے فدائین حملے کے بعد جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزارت داخلہ نے فوجی تنصیبات، پولیس اسٹیشنوں اور دیگر حساس عمارتوں کے اردگرد اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ممکنہ حملوں کو ٹالنے کی خاطر جموں خطے میں ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے۔
ادھراس حملے کے بعد جموں اور سرینگر میں الارٹ جاری کیا گیا ہے اور فوج ، فورسز و پولیس کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اس طرح کے کسی بھی دوسرے ممکنہ حملے کو ٹالا جاسکے ۔ دریں اثناء راجوری فدائین حملے میں مرنے والے فوجی اہلکاروں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ حرکت ہے ۔ انہوںنے زخمی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعاکی ۔ ایل جی موصوف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس طرح کی حرکات سے جموں کشمیر میں عمل عمل متاثر نہیں ہوسکتا ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

شادی شدہ خواتین اور ماؤں کو بھی’مس یونیورس‘ میں حصہ لینے کی اجازت

Next Post

‪‪حج سے لوٹنے کے بعد۔۔۔۔

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
سعودی عرب میں دس لاکھ عازمین حج کی آمد کیلئے انتظامات مکمل

‪‪حج سے لوٹنے کے بعد۔۔۔۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan