سرینگر11اگست:
جموں کے راجوری ضلع میں فوجی کیمپ پر فادئین حملے کی ایل جی منوج سنہا نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنگجو اور ان کے حامیوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کے روز راجوری میں فوجی کیمپ پر ہونے والے فدائین حملے کی سخت الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگجووئوں اور ان کے حامیوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’راجوری میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں اور عظیم قربانیاں پیش کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں‘۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ’ہم دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے مکروہ منصوبوں کے ساتھ بھر پور طریقے سے نمٹیں گے‘۔خیال رہے راجوری کے درہال علاقے میں ہوئے ممکنہ طور فادئین حملے میں 3فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو ملی ٹینٹ مارے گئے ۔اس حملے میں افسر سمیت2اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔
