سرینگر/12اگست:
یوم آزادی کے سلسلے میں 15اگست کو شہرسرینگر اور وادی کے دیگر قصبہ و اضلاع ہیڈ کوارٹروں پر ہر برس تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں فوج، پیرا ملٹری، پولیس اور سیول انتظامیہ پریڈ منعقد کئے جاتے ہیں اور جھنڈا لہرایا جاتا ہے ۔
سیکورٹی کے لحاظ سے یوٹی سرکار کی جانب سے کوئی کوتاہی نہیں برتی جارہی ہے اور تقریبات کو احسن طریقے سے منعقدکرنے اور وادی میں امن و امان برقراررکھنے کی خاطر حفاظت کے سخت بندوبست کئے جارہے ہیں ۔
ادھر شہر سرینگر کے مختلف علاقہ جات بشمول لالچوک میں اضافی نفری تعینات کی جارہ ہیں ادھر لالچوک کے تواریخی گھنٹہ گھر کے ارد گرد پولیس ، و فورسز کے اہلکار چاک و چوبند ہیں اور گھنٹہ گھر نزدیکی بیریکیڈ اور بکتر بند گاڑیاں رکھی گئی ہے ۔ ادھر وادی کے دیگر حساس علاقوں خاص کرجنوبی کشمیر کے ضلع کولگام، پلوامہ اور شوپیاں میں بھی فوج و فورسز کے اضافی دستے تعینات کئے جارہے ہیں ۔
اننت ناگ کے ضلع ہیڈ کوارٹر کی طرف جانے والے راستوں پر بھی حفاظتی دستے تعینات کئے جارہے ہیںجبکہ شمالی کشمیر کے حساس ترین علاقہ مانے جانے والے سوپور میں بھی فوج، فورسز اور پولیس کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امسال بھی حسب روایت وادی میں 15اگست کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب سرینگر میں منعقد ہوگی جہاں پر ایل جی منوج سنہا جھنڈا لہرائیں گے اور پریڈ پر سلامی لیں گے جبکہ دیگر ضلع ہیڈ کوارٹروں پر اپنے اپنے ترقیاتی کمشنر پریڈ پر سلامی لیں گے ۔
اس دوران ڈسٹرکٹ پولیس لائنز، ڈسٹرکٹ فوجی ہیڈ کوارٹروں کے علاوہ فورسز کیمپوں پر بھی چھوٹی موٹی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جہاں پر متعلقہ افسران ترنگا لہراکر سلامی لیں گے ۔