سری نگر، 14 اگست:
جموں و کشمیر میں ضلع کولگام کے کیموہ علاقے میں نامعلوم دہشت گردوں کے گرینیڈ حملے میں ریاستی پولس کے ایک جوان کی موت ہوگئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے کل رات کیموہ علاقے میں ایک پولس ٹیم پر گرینیڈ پھینکا جس میں جموں و کشمیر پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔ اسے علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اسپتال اننت ناگ لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
شہید فوجی کی شناخت طاہر خان کے طور پر ہوئی ہے جو پونچھ، جموں ڈویژن کے مینڈھر کا باشندہ تھا۔پولیس نے ٹویٹ کیا، ’’گزشتہ رات کیموہ کولگام میں ایک گرینیڈ حملے کی اطلاع ملی۔ دہشت گردی کے اس واقعہ میں پونچھ کے مینڈھر کا رہنے والا طاہر خان نامی پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ اسے علاج کے لیے جی ایم سی اسپتال اننت ناگ لے جایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی”۔