• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

مرکزی سرکار چیف الیکٹورل آفیسر کے متنازعہ بیان کی وضاحت کرے: سید محمد الطاف بخاری

کہااپنی پارٹی جموں کشمیر کے عوام کو مزید بے اختیار کرنے کی کسی بھی کوشش کا مقابلہ کرے گی

Online Editor by Online Editor
2022-08-18
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جموں وکشمیر میں لوگوں کا مزاج بی جے پی کے خلاف ہے: سید محمد الطاف بخاری
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،18اگست:
اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے مرکزی سرکار سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے اُس متنازعہ اور پریشان کن بیان کی وضاحت کرے جس میں کہا گیا ہے کہ یہاں غیر مقامی شہریوں کو بھی انتخابات میں رائے دیہی کا حق حاصل ہوگا۔
پارٹی کے صدر دفتر پر عُجلت میں بلائی گئی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے کہا ، "سی ای او کے کا یہ کہنا کہ جموں کشمیر میں عارضی طور رہ رہے غیر مقامی لوگ بھی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کےلئے اپنا انداج کراسکتے ہیں، بہت ہی پریشان کن بات ہے۔ اُن کے اس بیان کی وجہ سے لوگوں کو یہ خدشہ لاحق ہوگیا ہے کہ شاید یہ اُنہیں مزید بے اختیار کرنے اور جموں کشمیر کی ڈیموگرافی کو زک پہنچانے کا ایک حربہ ہے۔ اس لئے میں وزیر اعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کنفوژن اور لوگوں کے خدشات دور کرنے کے لئے اس معاملے کی وضاحت کریں۔”
اُنہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ مرکزی سرکار چند دن میں ہی اس معاملے کی وضاحت کرے گی۔ انہوں نے کہا، "ہم ایتوار تک انتظار کریں گے، کیونکہ ہمیں اُمید ہے کہ تب تک حکومتِ ہند کی جانب اس معاملے میں کوئی اطمینان بخش جواب سامنے آئے گا۔
سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم نے پہلے ہی جموں کشمیر کے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ ہے کہ نئی دلی یہاں کی ڈیموگرافی کے ساتھ کوئی چھیڑچھاڑ کرنے کی کوشش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا، "5 اگست 2019 کے بعد جب ہم وزیر اعظم مودی سے نئی دلی میں 14 مارچ 2020 کو ملے تو اُنہوں نے اپنی حکومت کا موقف واضح طور پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں ڈیموگرافی کی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ ہمیں اُمید ہے کہ اُن کی حکومت اپنے عہد کی پاسداری کرے گی۔”
پریس کانفرنس میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے اپنی پارٹی کے سربراہ نے کہا، "سی ای او کے بیان میں بہت کنفوژن ہے۔ ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کوئی شخص دو جگہوں یعنی اُس کے آبائی علاقے اور جہاں وہ عارضی طور رہ رہا ہو، پر بیک وقت ووٹ ڈالنے کا اہل کیسے ہوسکتا ہے۔ کشمیر کے جو بچے بنگلور میں زیر تعلیم ہیں، اگر وہ وہاں انتخابات میں رائے دہی کا اختیار نہیں رکھتے ہیں تو بنگلور کا کوئی شخص یہاں ووٹ ڈالنے کا حق کیسے رکھ سکتا ہے؟”
انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی نے قانی ٹیم کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ غیر مقامی لوگوں کو ووٹنگ کا حق دینے کے فیصلے کی قانونی حیثیت اور اسے لاگو کرنے کی صورت میں اس کے نتائج کے بارے میں اپنی رائے دے۔ انہوں نے کہا، سی ای او کے بیان نے عوام کو پریشان کردیا ہے۔ لوگ اب 5 اگست 2019 کے واقعات کے بعد کی صورتحال کے بعد معمول کی زندگی گزارنے کی کوشش کررہے تھے۔ اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ حکومت ہند چیف الیکٹورل آفیسر کے پریشان کن بیان کی وضاحت کرے۔” انہوں نے کہا، "اپنی پارٹی جموں کشمیر کے لوگوں کو مزید بے اختیار کرنے کی کسی بھی کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔”

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

عبدالرحیم راتھر کی سرکاری رہائش گاہ خالی کروانے کی درخواست مسترد

Next Post

نذر ونیاز جمع کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
نذر ونیاز جمع کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون

نذر ونیاز جمع کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan