سرینگر، 20اگست:
جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے جواہر نوودیا ودیالیہ (جے این وی) اسکول میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب دو طالب علموں کے جھلسنے کے معاملے سامنے آئے کیونکہ انہوں نے غلطی سے سینیٹائزر کے بجائے تیزاب سے ہاتھ دھوئے۔
پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دو طالب علم جن کی شناخت عمر نذیر ملک اور عمر فیاض بھٹ کے نام سے ہوئی ہے – دونوں کولگام کے دمہل ہانجی پورہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے ہاتھوں میں جھلسنے کے زخم آئے کیونکہ انہوں نے سینیٹائزر کے بجائے لیبارٹری ایسڈ سے ہاتھ دھوئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اسپتال کولگام منتقل کیا گیا جہاں سے عمر نذیر ملک کو خصوصی علاج کے لیے سرینگر کے اسپتال ریفر کیا گیا۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔