سرینگر، 20 اگست:
پولیس نے ہفتہ کے روز لشکر طیبہ تنظیم کے دو ہائبرڈجنگجوئوں کو گرفتار کرکے گوپال پورہ گرینیڈ حملہ کیس کو حل کرنے کا دعویٰ کیا۔
کشمیر پولیس زون نے ٹویٹ کیا، بڈگام پولیس نے 15/8/22 کو گوپال پورہ میں اقلیتوں پر گرنیڈ لابنگ کا معاملہ حل کیا جس میں اقلیت سے تعلق رکھنے والا 1 شخص شدید زخمی ہوا۔ لشکر طیبہ کے 2 ہائبرڈجنگجو یعنی ساحل وانی اور الطاف فاروق عرف عامر کو گرفتار کیا گیا۔ گاڑی کا جو استعمال حملے میں کیا گیا تھا،اسے بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔تفتیش جاری ہے۔
